Skip to content
This repository has been archived by the owner on Apr 18, 2023. It is now read-only.

Latest commit

 

History

History
137 lines (89 loc) · 10.6 KB

README.ur.md

File metadata and controls

137 lines (89 loc) · 10.6 KB

2022 گریجویشن GitHub

دستیاب تراجم🗣

اپنی زبان میں ہدایات پڑھیں یا ترجمہ میں تعاون کریں!

2022-github-graduation-social-card-1 اس ریپوزٹری میں ** GitHub گریجویشن 2022 ** کی سالانہ کتاب شامل ہے .اس ریپوزٹری کو pull request جاری کرکے، آپ 2022 کی GitHub کلاس میں شامل ہونے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ 27 مئی تک ریپوزٹری میں کامیابی کے ساتھ ضم mergeہونے والی پہلی 7,500 pull request کو بذریعہ ڈاک ٹریڈنگ کارڈ، اسٹیکرز اور خط موصول ہوں گے۔

رازداری کی اطلاع 👀

غور کریں کہ وہ تمام معلومات جو آپ اس ریپوزٹری میں شامل کرتے ہیں عوامی طور پر دستیاب ہوں گی۔

  • اگر آپ اپنا پورا نام ظاہر کرنے میں راحت محسوس نہیں کرتے ہیں، تو آپ اس کے بجائے مختصر نام یا عرفی نام شامل کر سکتے ہیں۔

کون درخواست دے سکتا ہے📝

ہم کسی بھی ایسے طالب علم کو جس نے سال 2022 میں گریجویشن کیا ہو یا گریجویٹ ہونے والاہو ،سالانہ کتاب میں درخواست دینے کے لیےمدعو کرتے ہیں۔اس میں بوٹ کیمپس، کوڈ کیمپس، ہائی اسکول گریجویٹس، ماسٹرز گریجویٹس، پی ایچ ڈی گریجویٹس وغیرہ شامل ہیں۔

اہلیت کے معیار یہ ہیں:-

1.( سٹوڈنٹ ڈویلپر پیک)GitHub Student Developer Pack کے ساتھ آپ کی بطور طالب علم تصدیق ہوچکی ہے۔.ابھی تک پیک کا حصہ نہیں؟ یہاں اپلائی کریں۔

2.آپ نے گزشتہ GitHub گریجویشن ایونٹ میں شرکت نہیں کی ہے۔

3.آپ سال 2022 میں گریجویٹ کے طور پر شناخت کرتے ہیں۔

2022 کی کلاس میں شامل ہونے کا طریقہ

گریجویشن میں شامل ہونے اور بذریعہ ڈاک اپنا ٹریڈنگ کارڈ اور اسٹیکرز وصول کرنے کے لیے یہ دو مراحل ہیں.

  1. شپنگ فارم پُر کریں

⚠️ آپ کو (PR) کرنے سے پہلے فارم کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ایونٹ میں شرکت کی ضمانت نہیں دیتا ہے۔ آپ کی PR کو ریپوزٹری میں کامیابی کے ساتھ ضمmerge ہونا چاہیے اور صرف پہلے 7,500 ضم شدہ PR کو بذریعہ ڈاک کارڈ موصول ہوں گے۔

2.سالانہ کتاب میں شامل ہونے اور گریجویشن ایونٹ میں نمایاں ہونے کے لیے اپنی پروفائل کی معلومات کے ساتھ pull request کریں

1. شپنگ فارم کو پُر کریں

سویگ(swag) شپمنٹ فارم پر جمع کرائی گئی معلومات کو صرف گریجویشن کے لیے ٹریڈنگ کارڈ بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ فارم جمع کرانا اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ کو میل میں کچھ بھی موصول ہوگا۔ صرف پہلے 7,500 گریجویٹس کو اپنی پل کی درخواست کو GitHub Yearbook میں ضم کرنےپر کھیپ ملے گی۔

2. خود کو سالانہ کتاب میں شامل کریں۔ 🏫

اس گائیڈ میں دیئے گئے <YOUR-USERNAME> کو اپنے GitHub صارف نام سے تبدیل کریں۔.براہ کرم نوٹ کریں کہ <YOUR-USERNAME> یہاں Case Sensitive ہے۔. مثال کے طور پر، اگر آپ کا صارف نام MonaTheOctocat ہے، تو اس کے علاوہ کوئی بھی چیز جیسے monatheoctocat یا monaTheoctocat استعمال کرنے سے Pull Request جمع کرواتے وقت error آئے گا، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ فولڈر اور فائل کے نام کے لیے بالکل وہی case استعمال کر رہے ہیں جس میں آپ کا صارف نام ہے۔

اول، فولڈر بنائیں _data/YOUR-USERNAME/

اس ریپوزٹری کو Forkکریں، data_ فولڈر کے اندر ایک نیا فولڈر بنائیں، اور اس کا نام بھی بالکل وہی رکھیں جو آپ کا صارف نام ہے۔ اسے کچھ اس طرح نظر آنا چاہئے _data/<YOUR-USERNAME>/

_data/MonaTheOctocat/

دوم، اپنی پروفائل کی معلومات شامل کریں۔

کنونشن <YOUR-USERNAME>.md کے مطابق اپنے فولڈر میں ایک markdown فائل بنائیں.

_data/MonaTheOctocat/MonaTheOctocat.md

نیچے دیا گیا Template اپنی فائل میں کاپی کریں، boilerplate ڈیٹا کو حذف کریں اور اس کی جگہ اپنی معلومات لکھیں۔

---
name: FULLNAME-OR-NICKNAME # No longer than 28 characters
institution: INSTITUTION-NAME 🚩 # no longer than 58 characters
quote: YOUR-SENIOR-QUOTE # no longer than 100 characters, avoid using quotes(") to guarantee the format remains the same.
github_user: YOUR-GITHUB-USERNAME
---

اوپر دیئے گئے Template میں خصوصی حروف کا استعمال نہ کریں۔.

سوم، pull request بھیجیں

پل ریکوئسٹ ٹیمپلیٹ (Pull request template)کی چیک لسٹ کو مدنظر رکھیں تاکہ آپ کی جمع آوری درست ہو۔ اگر سب کچھ درست ہے تو GitHub ایجوکیشن ٹیم آپ کی درخواست کا جائزہ لے گی، آپ کی جمع آوری کو منظور اور ضم کر دے گی۔ بصورت دیگر، آپ کو پل ریکوئسٹ کمنٹ سیکشن میں درخواست کردہ تبدیلیوں کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

اپنی pull request جمع کرانے میں دشواری ہو رہی ہے؟GitHub کمیونٹی میں مدد طلب کریں۔ !

گریجویشن کی کہانیاں 2022 👩‍🏫👨‍🏫 (اختیاری)

کیا GitHub گریجویشن میں حصہ لینے کے مزید طریقے اور ہمارے سوشل اکاؤنٹ پر نمایاں ہونے کے امکانات تلاش کر رہے ہیں؟ ہم ان شاندار چیزوں کے بارے میں سننا چاہتے ہیں جو آپ نے اپنے تعلیمی سال کے دوران حاصل کیں اور کس طرح GitHub نے آپ کو اپنے اہداف کی تکمیل میں مدد کی۔ ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے یا پیغام لکھنے کے لیے کچھ وقت نکالیں اور اپنی کہانی ہمارے ساتھ، اپنے اساتذہ اور اپنے ہم جماعت کے ساتھ شیئر کریں۔

حصہ لینے کا طریقہ, ہم آپ کو سننے کے منتظر ہیں کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں، اور ہم شکر گزار ہیں آپ ہماری کمیونٹی کا حصہ ہیں💖

یاد رکھیں: آپ کے پاس اپنی کہانی جمع کرانے کے لیے 30 مئی تک کا وقت ہے!

سویگ(swag)پر ایک نوٹ 🛍

پہلے 7,500 کامیابی سے ضم ہونے والے PR کو بذریعہ ڈاک ان کے GitHub اسٹیٹس کے ساتھ ایک ہولوگرافک ڈویلپر ٹریڈنگ کارڈ ملے گا۔

اس کا کیا مطلب ہے؟ ہم ٹریڈنگ کارڈ بنانے کے لئے آپ کی عوامی GitHub پروفائل معلومات کا استعمال کریں گے۔ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کا ٹریڈنگ کارڈ آپ کی بہترین عکاسی کرتا ہے، براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی GitHub پروفائل تصویر اور بائیو اپ ٹو ڈیٹ ہیں اور آپ کارڈ پر کیا دکھانا چاہتے ہیں۔

گریجویشن ڈے 🎓

براہِ راست نشریات دیکھنا نہ بھولیں!

مزید GitHubگریجویشن کے بارے میں سوالات؟ GitHub کمیونٹی ڈسکشنز میں پوچھیں۔